کوٹ ادو چوروں ،ڈکیتوں کے نرغے میں ، 3وارداتیں

کوٹ ادو چوروں ،ڈکیتوں کے نرغے میں ، 3وارداتیں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)شہری کا گھر سے نیا125موٹر سائیکل چوری،ایک ہی رات بکرے چوری کی 3وارداتیں۔

 ،لاکھوں مالیت کے بکرے چوری،مقدمات درج،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 ڈی چاہ بدروالہ کے رہائشی غلام عباس چانڈیہ کے گھرکے باہر سے نامعلوم چور اسکی 24 ماڈل 125 موٹر سائیکل چوری اٹھاکر لے گئے جبکہ دوسرے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ مو ضع شادیخان منڈا میں کاظم علیانی کے بھانہ مویشی سے 2بکرے مالیتی ایک لاکھ جبکہ تیسرے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ ہنجرائی مستقل غربی میں آصف نائی کے صحن حویلی سے بکری مالیتی 35 ہزار بھی چوری کر لی گئی چوتھے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ٹبہ مستقل درمیانی میں خرم شہزاد کے فارم پر زاہد بوہا نے اپنے بھائی یٰسین بوہا ایک نا معلوم کے ہمراہ دھاوابول دیااورفارم سے 4بکریاں 2بکرے جنکی مالیت6لاکھ بتائی گئی ہے اٹھا لیے مزامت پر خرم شہزاد کو پکڑ کر اپنے ڈیرہ پر لے گئے جہاں اسے رسیوں سے باندھ کر اس پر واحشیانہ تشدد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں