خانیوال، مضر صحت دودھ کی فروخت پر قابو نہ پایا جاسکا

خانیوال، مضر صحت دودھ کی فروخت پر قابو نہ پایا جاسکا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)مضر صحت مصنوعی دودھ فروخت ہونے لگا کیمیکلز، پاؤڈر، آئل، کھاد سے۔

 تیار مضر صحت دود ھ کی فروخت سر عام جاری، شہری کیمیکلز سے تیار ہونے والے دودھ کے استعمال سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق خانیوال شہر و گردونواح کے مختلف علاقوں میں مضر صحت مصنوعی دودھ تیار کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت ہونے لگا روزانہ کھاد، آئل، واشنگ پاؤڈر اور دیگر کیمیکلز سے تیار ہونے والا سینکڑوں لٹر دودھ فروخت کیا جارہاہے جس کے استعمال سے شہری خاص کر بچے مختلف موذی امراض کا شکار ہونے لگے ہیں، ذرائع کے مطابق ان دکانداروں نے ناقص و غیر معیاری دودھ فروخت کرکے راتوں رات امیر بننے کے خواب دیکھنے شروع کر رکھے ہیں دوسری جانب محکمہ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران ناقص و غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے تحفظ فراہم کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے شہری مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں