سبزیوں ،پھلوں کے نرخ آسمانوں پر ، پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب

سبزیوں ،پھلوں کے نرخ آسمانوں پر ، پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)محرم الحرام میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

، دکانداروں کی لوٹ مارجاری، غریب متوسط طبقے کے افراد بھاؤ پوچھنے تک ہی محدود، پرائس کنٹرول کمیٹی نے چپ سادھ لی، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹی کی مبینہ غفلت کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہونے سے غریب اور متوسط طبقہ کے افراد صرف بھاؤ پوچھنے تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں، خانیوال کی سبزی منڈی میں کم ناپ تول معمول بن چکا ہے ،سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈی میں متعدد بااثر گروہ سرگرم عمل ہیں ان میں ملوث کاروباری افراد کے خلاف مارکیٹ کمیٹی کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت منڈیوں میں اپنے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کروانے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کے ذمہ دار بااثر افراد پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے دیہی و شہری علاقوں میں قائم چھوٹے دکانداروں کو وقتاً فوقتاً جرمانے کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹ اعلیٰ افسروں کو بھجوا دیتے ہیں جو کہ غریب دکانداروں کے ساتھ سراسر زیادتی و ظلم ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں