ملک میں مذہبی نہیں سیاسی سرقہ واریت عروج پر ہے ، محمد حسن رضوی

ملک میں مذہبی نہیں سیاسی سرقہ  واریت عروج پر ہے ، محمد حسن رضوی

میلسی (نامہ نگار ) ملک میں مذہبی نہیں سیاسی فرقہ واریت عروج پر ہے ۔ہر دور میں فرقہ واریت کا بہانہ بنا کر علماء کو کچلنے ۔

کی کوشش کی جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ محمد حسن علی رضوی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا امن و استحکام سب کی ضرورت ہے ۔علماء کا اختلاف علمی و تحقیقی ہے لیکن سیاست دانوں کا اختلاف گالم گلوچ الزامات بہتانات قتل و قتال اور مقدمہ بازی تک ہے اور ایک دوسرے پر چور چور ڈاکو تک کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔جائز ناجائز مقدمات میں گھسیٹا جاتا ہے مگر علماء کو تڑیاں اور دھمکیاں دی جاتی ہیں اور فرقہ واریت کا الزام دے کر مذہب ملک کو بدنام کیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں