بے نظیر انکم سپورٹ آفس میں افسروں کی نشستیں خالی

بے نظیر انکم سپورٹ آفس میں افسروں کی نشستیں خالی

میلسی (نامہ نگار) میلسی میں بے نظیر انکم سپورٹ دفتر میں افسروں کی سیٹیں خالی،عملے کی موجیں،مبینہ رشوت کے بغیر سروے ناممکن۔

،کڑکتی دھوپ میں خواتین سڑنے لگیں۔تفصیل کے مطابق میلسی میں بے نظیر انکم سپورٹ کے دفتر میں ایک سال سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سیٹ خالی پڑی ہے اور اسسٹنٹ کمپلینٹ ملک قسور کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔دو ماہ سے یہ سیٹ بھی خالی ہے ۔افسروں کی غیر موجودگی میں دیگر عملے نے مبینہ کرپشن کی انتہاء کر رکھی ہے ۔سروے کے لیے آنے والی خواتین سے اپنے ٹاؤٹوں کے ذریعے مک مکا کیا جاتا ہے ۔انہیں دفتر کے اندر بھیج دیا جاتا ہے جبکہ باقی خواتین شدید گرمی دھوپ میں سڑک پر سڑتی رہتی ہیں۔ان کے لیے سایہ اور پانی کا بھی انتظام نہ ہے جبکہ سفارش اور مبینہ رشوت کے بغیر آنے والی خواتین کے سروے میں غلط ڈیٹا فیڈ کرکے انہیں ہمیشہ کے لیے نااہل کر دیا جاتا ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے خالی سیٹوں پر افسروں کی تعیناتی اور کرپشن کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں