عاشورہ محرم کے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں، عثمان علی

عاشورہ محرم کے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں، عثمان علی

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے موقع پر مثالی انتظامات کیلئے ضلعی انتظامیہ مسلسل متحرک ہے ۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل جتوئی کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے ڈی پی او سید حسنین حیدر کے ہمراہ جتوئی میونسپل کمیٹی آفس میں ممبران امن کمیٹی اور لائسنس داران کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے عاشورہ محرم الحرام کے تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں۔محرم الحرام پر انتظامات میں کوئی کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ محرم الحرام میں کسی بھی شخص کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے عاشورہ محرم الحرام میں شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔محرم الحرام روٹس پر فل پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں