گگو منڈی، زمیندار کے ٹیوب ویل سے 70ہزار مالیتی تار چوری

گگو منڈی، زمیندار کے ٹیوب  ویل سے 70ہزار مالیتی تار چوری

گگو منڈی (نمائندہ دنیا) زمیندار کے ٹیوب ویل سے نامعلوم چور 70ہزار مالیت کی کاپر تار چوری کر کے لے گئے۔

 پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 363 ای بی کے رہائشی زمیندار محمد علیم پرویز کے ٹیوب ویل سے چور 150فٹ کاپر تار مالیت 70 ہزار چوری کر کے لے گئے زمیندار کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں