پولیس کارروائیاں، 2ڈکیت گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

پولیس کارروائیاں، 2ڈکیت گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی سربراہی میں خانیوال پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شب وروز برسرپیکار ہے اور۔

 کامیابیوں کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اس ضمن میں ڈی پی او کی خصوصی ہدایات پر خانیوال کہنہ پولیس لوگوں کی قیمتی مال مسروقہ سے محرو م کرنیوالے وقاص عرف وکی بلوچ اور آصف عرف آصو ڈکیت گینگز میں ملوث ملزموں کو قابو کرلیا اور ان کے قبضے سے موٹرسائیکل، نقدی، اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا یہ بات ڈی پی او آفس ے جاری پریس ریلیز میں بتائی گئی جس کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے کہاکہ وقاص عرف وکی بلوچ ڈکیٹ گینگ اور آصف عرف آصو ڈکیت گینگ نے تھانہ کہنہ خانیوال اور گردونواح کے علاقوں میں کریمنلز سرگرمیوں میں ملوث تھے اس گینگ میں ملوث ملزم رابری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جن کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک دیتے ہوئے انہوں نے ایس ایچ او تھانہ کہنہ کو حکم دیا جنہوں نے وقاص عرف وکی بلوچ گینگ اور آصف عرف آصو گینگ میں ملوث ملزموں کا سراغ لگاکر گرفتار کرلیا چوری کی متعدد وارداتیں ٹریس کی گئی اور ان سے 5موٹرسائیکل، 2لاکھ 50ہزارروپے نقدی، ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور دو عدد برآمد کئے گئے ۔

ب

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں