کوٹ ادو، معمولی تکرار پر رشتہ دار پر تشدد، شدید زخمی کردیا

کوٹ ادو، معمولی تکرار پر  رشتہ دار پر تشدد، شدید زخمی کردیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)معمولی توں تکرار پر مسلح رشتہ داروں کا محنت کش پرتشدد، ڈنڈوں سے سر پھاڑ دیا ۔

اور ناک کی ہڈی بھی توڑ دی، زخمی کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ہنجرائی مستقل درمیانی میں ارشاد حسین مشوری موٹر سائیکل پر سوار گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں اسماعیل مشوری نے اپنے دیگر ساتھیوں شبیر مشوری کے ہمراہ اسے موٹرسائیکل سے اتار لیا اور ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کر کے اس کا سرپھاڑ دیا اور اس کے ناک کی ہڈی بھی توڑ دی،زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو داخل کرا دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں