ڈاکوئوں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ لئے

ڈاکوئوں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ لئے

گگو منڈی (نمائندہ دنیا)تھانہ سٹی کی حدود میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے۔

 قریب نقدی و طلائی زیورات لوٹ لئے ۔تفصیلات کے مطابق محمد شہزاد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ 6 نامعلوم ڈاکو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود شہزاد اور اس کے بیٹوں، بہو، بھابھی،بھائی سمیت تمام افراد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور لوٹ مار شروع کر دی ڈاکو 31 لاکھ روپے نقدی اور سوا کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ڈکیتی کی اس واردات کا مقدمہ تھانہ سٹی پولیس نے درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں