بھٹو کے عدالتی قتل پر سپریم کورٹ کا فیصلہ لائق تحسین، نوابزادہ افتخار احمد

بھٹو کے عدالتی قتل پر سپریم کورٹ کا  فیصلہ لائق تحسین، نوابزادہ افتخار احمد

مونڈکا (نامہ نگار)بھٹو قتل کیس ،سپریم کورٹ آف پاکستان کی رائے قابل تحسین عدالت بھٹو کا قتل عدالتی مرڈر قرار دیتے ہوئے پھانسی کا فیصلہ کاالعدم قرار دے دیتی۔

 تو سیاسی معاملات میں غیر سیاسی مداخلت کا راستہ نہ صرف ہمیشہ کے لئے رک جاتا بلکہ پاکستان آج ترقی کی معراج پر پر ہوتا اور عالمی سطح پر بھی باوقار مقام حاصل کر چکاہوتا۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب ایم این اے و چئیر مین قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایوی ایشن نوابزادہ افتخار احمد خان نے پریس کانفرنس میں کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں