مونڈکا، محرم جلوس کے روٹ پر گندگی اے سی مظفر گڑھ کا ہنگامی دورہ

مونڈکا، محرم جلوس کے روٹ پر گندگی  اے سی مظفر گڑھ کا ہنگامی دورہ

مونڈکا(نامہ نگار)محرم کے جلوسوں کے روٹس پر پھیلے گندے پانی کیخلاف تحریک جعفریہ کا احتجاج رنگ لے آیا۔

 ، اے سی مظفرگڑھ کا ہنگامی دورہ ،روٹس کا معائنہ منتظم تحریک جعفریہ یاسر عرفات کی بریفنگ محکمہ لوکل گورنمنٹ و پبلک ہیلتھ افسروں کی سرزنش مسائل حل کرنے کے احکامات۔سیوریج بندش کے باعث مرکزی امام بارگاہ حیدریہ شاہجمال تا امام بارگاہ کربلا تک محرم کے جلوسوں کے روٹس پر گندے پانی کاراج اور راستوں کی بندش کے باعث تحریک جعفریہ کے عہدیدارو کارکنان اور لائسنسداران نے احتجاج کیا جس کی کوریج گذشتہ روز تمام قومی اخبارات میں ہونے کے باعث ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں مسائل حل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں