لودھراں، میرا پنجاب سموگ سے پاک انٹرن شپ کا آغاز

لودھراں، میرا پنجاب سموگ سے پاک انٹرن شپ کا آغاز

لودھراں ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام میرا پنجاب سموگ سے پاک کے تحت انٹرن شپ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ لودھراں ضلع کے نوجوان گریجویٹس چیف منسٹرپنجاب کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرنشپ میں آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔ جس کیلئے آخری تاریخ 20 جولائی 2024 رکھی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوجوانوں کو اپنے علاقے میں ہی انٹرنشپ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹرپنجاب کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرنشپ کا دورانیہ 3 ماہ ہو گا اور انٹرنز کو 25,000 روپے ماہانہ دیا جائے گا ۔ چیف منسٹرپنجاب کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرنشپ کرنے والے نوجوانوں کو قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئے ادارہ تحفظ ماحول اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کمیونٹی سروس سرٹیفکیٹ بھی عطا کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرن شپ کی اہلیت کے تحت گذشتہ 2 سال میں ڈگری مکمل کرنے والے فریش گریجوئیں کو ترجیح دی جائیگی جس کے لیے عمر کی حد 18 تا 25 سال رکھی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں