عملہ صفائی ڈیوٹیوں میں مصروف ،شہر میں گندگی کے ڈھیر

عملہ صفائی ڈیوٹیوں میں مصروف ،شہر میں گندگی کے ڈھیر

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)عملہ صفائی محرم کی ڈیوٹیوں میں مصروف،شہرگندگی سے بھر گیا،گندگی میں کیڑے نکل آئے ۔

،بدبو اورتعفن سے اہل علاقہ کا جینا محال،موذی امراض پھیلنے کاخدشہ،شہریوں کی زندگیاں خطرات کے گرداب میں،اہل علاقہ سراپااحتجاج، تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ ادوکاعملہ صفائی محرم کی ڈیوٹیوں میں مصروف ہے جس سے شہرسمیت تمام وارڈزاورمحلے گندگی سے بھرگئے ،عملہ صفائی نہ آنے سے کئی روزسے پڑے گندگی کے ڈھیر اہل علاقہ کیلئے وبال جان بن گئے ،کوٹ ادو شہر کے اکثر علاقے وارڈ نمبر4/5/6/7وارڈ نمبر14ای محلہ غریب آباد،منڈی مویشی، نقدآباد،محلہ نورے والا،محلہ گانمن شاہ،سینما روڈ،ضیاء کالونی سمیت دیگرعلاقوں میں گندگی اورغلاظت کے ڈھیر ہیں,کئی روزپڑی گندگی سے کیڑے پیداہونے کے بعدوہاں سے اٹھنے والی بدبوداراورتعفن شہریوں کے لئے موذی امراض کا باعث بننے لگی ہے ،دوسری طرف کوٹ ادوشہرمیں عرصہ دراز سے سیوریج سسٹم خراب ہونے پرسیوریج کانظام ناگفتہ بے ہونے کے باعث چوک چوراہوں اور گلیوں میں گندگی وغلاظت کے ڈھیرکے ساتھ گنداپنی بھی کھڑا نظر آتا ہے ،نکاسئی آب کا نظام بوسیدہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ،شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادوسیدمنورعباس بخاری سمیت اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادوسے مطالبہ کیاہے کہ شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر اٹھوائے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں