کپاس پر بیماریوں کا حملہ،پیداوار میں کمی کا خدشہ

کپاس پر بیماریوں کا حملہ،پیداوار میں کمی کا خدشہ

ملتان (جام بابر سے )ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل پر سفید فلائی اور تھرپس کا حملہ شدت اختیار کر گیا ہے ۔

جس کی وجہ سے کپاس کی فصل متاثر ہونے پر کاشتکاروں کی اکثریت محکمہ زراعت کے اقدامات سے غیرمطمئن ، پنجاب میں رواں سال کپاس کی کاشت کا مقررہ ہدف پورا نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے پانچ لاکھ ایکڑ رقبہ کم کاشت ہونے پر 65 لاکھ بیلز کا پیداواری ہدف پورا کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے جبکہ حالیہ بارشوں کے بعد شدید حبس سے کپاس کی فصل پر سفید مکھی اور تھرپس کا حملہ بھی شدت اختیار کر گیا ہے جس سے کپاس کی فصل متاثر ہونے پر کاشتکاروں نے مختلف سپرے شروع کر دیئے ہیں جن کا اثر نہ ہونے پر کاشتکاروں کی اکثریت محکمہ زراعت کے حکام سے بھی نالاں ہیں۔ کپاس کی فصل میں خسارے کے امکانات زیادہ ہیں اسی لیے کپاس کاشتکاروں کی ترجیحات میں شامل نہیں جس سے ہر سال ہی کپاس کپاس کی کاشت کا رقبہ اور پیداوار مسلسل کم ہو رہی ہے ۔محکمہ زراعت کے حکام کا موقف ہے کہ سفید مکھی اور تھرپس کا حملہ ہونے پر فصل کی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے اور جلد ہی بہتر مینجمنٹ کے ساتھ اچھی فرٹیلائزر سے صورتحال کو کنٹرول کر لیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں