نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کا رجحان قابل تشویش،ذیشان دانش

نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کا رجحان قابل تشویش،ذیشان دانش

میلسی (نامہ نگار) نوجوانوں میں سگریٹ کے استعمال میں روز بروز اضافہ قابل تشویش ہے ۔قانون موجود ہے ادارے قانون کی پاسداری کریں ۔۔۔

ذیشان دانش کا کولیکشن فار ٹوبیکو کنٹرول پاکستان کے زیر اہتمام مشاورتی میٹنگ کے دوران سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے خطاب۔تفصیل کے مطابق پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر سی ٹی سی پاکستان ذیشان دانش نے کہا کہ نسوار ودیگر بغیر دھوئیں کے تمباکو مصنوعات پر ٹیکس لگایا جائے اور انسداد تمباکو سے قوانین پر عمل درآمد کیا جائے ای سگریٹ ویب ۔پر پابندی عائد کی جائے اور عوام کی صحت کو فوقیت دی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 14 ملین سے زاہد لوگ سموک لیس تمباکو جیسے نسوار،گٹکا،پان وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔تمباکو پروڈکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ان کے استعمال میں کمی آئی ہے ۔جو حکومت کا احسن اقدام ہے ۔کمیونیکیشن آفیسر اشفاق احمد نے کہا کہ پروڈکٹ کی قیمتوں میں اضافہ سے پینے کی شرح کم اور جس سے بیماریوں میں کمی ہوگی اور صحت کے بجٹ پر بوجھ بھی کم ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں