گگو منڈی میں تجاوزات کی بھرمار ،شہریوں کا گزرنا محال

گگو منڈی (نمائندہ دنیا)تجاوزات کی وجہ سے بازاروں ں سے شہریوں کا گزرنا محال، انتظامہ نے آنکھیں بند کر لیں۔۔۔
گگو منڈی لاری اڈا،کامران چوک میں بازار،سکول بازار،گرلز سکول بازار اور اسکے گردونواح کے بازاروں ں سے شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے دکاندار اپنے آگے بڑے بڑے پھٹے اورخوانچہ فروشوں کو جگہ کرایہ پر دے کر کرایہ وصول کر رہے ہیں شہریوں کا اے سی بورے والا سے مطالبہ ہے کہ تجاوزات کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے انہوں نے کہا چند پہلے اے سی ملک فاروق نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کی لیکن دوبارہ تجاوزات کرکے قبضہ جما لیاگیا۔