بجلی،پٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مشکلات بڑھ گئی،عوامی وسماجی حلقے

بجلی،پٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ  مشکلات بڑھ گئی،عوامی وسماجی حلقے

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)حالیہ مہینوں میں بار بار بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت نے غریبوں اور۔

 عام طبقات سے جینے کا حق چھین لیا ،عوام کیلئے مشکلات بڑھ گئیں۔سیاسی و سماجی شخصیات محمد اقبال، محمد اشرف، عمردراز، محمداکرم بلال احمد، ودیگر کا کہنا ہے کہ غریب خاندان انتہائی جدوجہد کے بعد بھی دو وقت کی روٹی پوری نہیں سکتا ، نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے ،بار بار بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے تمام طبقات بالخصوص تنخواہ دار چھوٹے ملازمین مسائل کا شکار ہو چکے ہیں جو پہلے ہی بمشکل گزارا کر رہے تھے ۔ مہنگائی کی نئی لہر سے غریب اور عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں