میپکو ڈویژن وہاڑی کاروزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا شیڈول

میپکو ڈویژن وہاڑی کاروزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا شیڈول

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت پر میپکو ڈویژن وہاڑی نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

 روزانہ گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلی کچہری لگائی جائے گی۔کھلی کچہری میں موقع پر صارفین کی شکایات کا ازالہ ہو سکے گا۔محکمہ کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق فیصل ٹاؤن سب ڈویژن وہاڑی میں کھلی کچہری 24جولائی اور30جولائی،ٹھینگی سب ڈویژن میں 19جولائی،24اور31جولائی ،لڈن سب ڈویژن 22اور26جولائی ،سٹی سب ڈویژن میں 23اور29جولائی کو کھلی کچہریاں لگائی جائیں گے ۔ صارفین مقررہ تاریخ اور وقت پر متعلقہ سب ڈویژن میں جا کر شکایات کا اندراج کرائیں تاکہ موقع پر شکایات کو حل کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں