سرکاری کالجز کو20فیصد اضافی داخلوں کا ٹاسک،ناکامی پر کارروائی کی تنبیہ

سرکاری کالجز کو20فیصد اضافی داخلوں کا ٹاسک،ناکامی پر کارروائی کی تنبیہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سرکاری کالجز کو گزشتہ سال سے 20 فیصد زیادہ داخلے کرنے کا ہدف دے دیا۔

،ہدف پورا نہ کرنیوالے ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپلز کیخلاف کارروائی ہوگی ۔بتایاگیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری کالجز میں جاری انٹرمیڈیٹ پروگرام میں رواں سال بیس فیصد زیادہ داخلے کیے جائیں گے ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپلز کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ کی جانب سے اہداف پورے نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے ۔گزشتہ دو سال سے سرکاری کالجز میں داخلے کم ہوگئے ہیں ۔ گزشتہ سال انٹرمیڈیٹ میں پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں 6 لاکھ داخلے ہوئے تھے ۔ رواں سال محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 7 لاکھ داخلوں کا ہدف دے دیاہے ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالج انتظامیہ کو تنبیہی لیٹر ارسال کرتے ہوئے داخلوں کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کی ہدایت جاری کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں