12 نئی ترقیاتی سکیموں کی منظوری کیلئے 31 جولائی حتمی تاریخ

12 نئی ترقیاتی سکیموں کی منظوری کیلئے 31 جولائی حتمی تاریخ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ضلع وہاڑی کی 12 نئی ترقیاتی سکیموں کی منظوری کیلئے 31 جولائی کی حتمی تاریخ مقرر کردی گئی ہے ۔

معیاری کام یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احکامات جاری کردئیے ۔انہوں نے کہا کہ ان فنڈ ڈ سکیموں کے فنڈز کیلئے بھی ریفرنس تیار کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ مظفر خان نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ ڈی ڈی ایس سی سے پانچ اور پی ڈی ڈبلیو پی کے پلیٹ فارم سے سات نئی ترقیاتی سکیموں کو منظور کرایا جائیگا۔ضلع وہاڑی میں پہلے جاری 25 منصوبوں کیلئے چھ کروڑ 29 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کردئیے گئے ہیں اور نئی 12 سکیموں کیلئے پانچ ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں سائپ کے تحت میپکو کی 148 سکیموں کو مکمل کرلیا گیا ہے اور 272 سکیموں پر کام جاری ہے ۔ سکیموں پر چار کروڑ 19 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں