کسانوں کو ریلیف، حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی:عون حمید

کسانوں کو ریلیف، حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی:عون حمید

مونڈکا (نامہ نگار )کسانوں کو ریلیف حکومت پنجاب عملی اقدامات اٹھا رہی ہے پیسٹی سائیڈ کے بعد فرٹیلائزر پر خصوصی ڈسکاونٹ ملے گا سولر سکیم اور ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گرین ٹریکٹر سکیم پر کسانوں کے لئیے خصوصی سبسڈی سے زرعی انقلاب آئے گا ایم پی اے عون حمید ڈوگر کی شاہجمال میں کسان سہولت سنٹر کے افتتاح کے بعد گفتگو تمام ملٹی نیشنل کمپنیاں کپاس کے کاشتکاروں کو کسان سہولت سنٹر پر زرعی ادویات پندرہ تا بیس فیصد سستی دیں گی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفر گڑھ طاہر محمودبھٹی کی بریفنگ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے محکمہ زراعت توسیع مظفر گڑھ نے کپاس کی فصل کی بیماریوں سے حفاظتی زرعی ادویات کی قیمتوں میں پندرہ تا بیس فیصد خصوصی ڈسکاونٹ کے لئیے شاہجمال میں کسان سہولت سنٹر کاقیام عمل میں لایا ہے جس کا افتتاح مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ پی پی 271سردار محمد عون حمید ڈوگر نے کیا افتتاح کے بعد مختلف کمپنیوں کے سٹالز کا معائنہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں