پیمانہ کم ہونے پر پٹرول پمپ کو 50ہزار روپے جرمانہ
وہاڑی(نمائندہ دنیا ) پیمانہ کم ہونے پر پٹرول پمپ کو 50ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا گزشتہ روز چیف آفیسر بلدیہ علی احمد صابر نے شہری کی اطلاع پر خانیوال روڑ پر واقع جہانگیر پٹرولیم سروس کے پیمانہ کو چیک کیا ۔۔۔
تو پیمانہ 80 ایم ایل پایا گیا چیف افیسر بلدیہ علی احمد صابر نے پٹرول پمپ انتظامیہ کو سخت ہدایات جاتی کیں کہ اگر آئندہ پیمانہ کم ہوا تو سخت اقدام اٹھایا جائے گا اور پٹرول پمپ کو سیل کیا جائے گا اس موقع پر چیف افیسر بلدیہ علی احمد صابر نے جہانگیر پٹرولیم سروس کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا اس موقع پر انچارج کمپلیٹ سیل چوہدری عمر ریاض بھی ہمراہ تھے چیف افیسر بلدیہ علی احمد صابر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پٹرولیم مصنوعات میں پیمانے کی کمی اور غیر معیاری پٹرول ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔