اعلی ٰتعلیم کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ،سکندر حیات
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے صوبائی حکومتاعلی ٰتعلیم کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات رہی ہے۔
بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما کیلئے سکولوں میں نیو ٹریشن پروگرام شروع کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے اجمل چانڈیہ کے ہمراہ سنٹر آف ایکسیلنس بوائر دانش ہائی سکول کا دورہ کے موقع پر کیا،سکول کی لیبز،کلاس رومز،سٹاف رومز ،پلے گرا¶نڈ کا تفصیلی جائزہ، نتائج چیک کئے ،تعلیمی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا،سکول ہیڈ رفعت شاہد کو شاباش دی۔