بورے والا،بخشی خانہ میں قیدیوں میں تصادم،ایک شدیدزخمی
بورے والا ( نمائندہ دنیا)بخشی خا نہ میں قیدیوں کے درمیان تصادم ، ایک قیدی شدید زخمی ہو گیا ۔
ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کورٹ میں واقع بخشی خا نہ میں قیدیوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں زیر حراست ایک ملزم شدید زخمی ہو گیا۔ تصادم محمد علی اور سجاول اور اس کے ساتھی وسیم کے درمیان ہوا جس کے نتیجہ میں ہتھکڑی لگنے سے محمد علی شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعہ کا مقدمہ انسپکٹر محمد یوسف کی مدعیت میں سجاول اور وسیم کے خلاف درج کر لیا گیا ۔