تنخواہوں نہ ملنے ،16بلدیہ ملازمین کی برطرفی پر احتجاج جاری

تنخواہوں نہ ملنے ،16بلدیہ ملازمین کی برطرفی پر احتجاج جاری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،16 ملازمین کی برطرفی پربلدیہ لیبر یونین کادوسرے روز بھی احتجاج۔

 ،مطالبات تسلیم نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی عرصہ سے آمدن سے زائد اخراجات کیوجہ سے مسائل کا شکار ہے ،تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے ، بلدیہ ملازمین دوسرے دن بھی احتجاج میں شریک ہوئے اور ریلی کی صورت میں میونسپل کمیٹی سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ،یونین رہنما حمید اختر مسیح کا کہنا تھا کہ درپیش مسائل اور ان کے تدارک کے لئے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تاکہ معاشی مسائل حل کئے جاسکیں ،افسروں نے بروقت تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کے بجائے 16 ملازمین کوبغیر نوٹس نوکری سے برطرف کرکے ان کا معاشی قتل کیا ،ان کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا،مطالبات تسلیم نہ ہوئے تواحتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ڈسپوزل سٹیشن بند کردیں گے ۔ مزدور رہنما ندیم پاشا ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ملازمین افسر شاہی کی عیاشیوں کیوجہ سے مسائل کا شکار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں