جعلی سرخ مرچ کی تیاری ، فروخت پردو ملزموں کیخلاف مقدمات

جعلی سرخ مرچ کی تیاری ، فروخت  پردو ملزموں کیخلاف مقدمات

بوریوالا(سٹی رپورٹر )فوڈ اتھارٹی ٹیم نے جعلی سرخ مرچ کی تیاری اور فروخت میں ملوث دو ملزموں کیخلاف مقدمات در ج کرا دئیے ۔

 فوڈ اتھارٹی میں بطور ڈیری ٹیکنالوجسٹ تعینات نعمان زاہد نے تھانہ سٹی میں دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ شائنل فوڈز واقع جعفر شاہ ٹاؤن مجاہد کالونی اور امجد پاکیزہ فوڈز واقع رضوان ٹاؤن مجاہد کالونی سے سرخ مرچ،ہلدی کے نمونے لیکر تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھیجے ،پہلی رپورٹ میں سرخ مرچ میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔ پولیس نے ملوث ملزموں شائنل فوڈز کے مالک بلال علی اور امجد پاکیزہ فوڈز کے مالک امجد علی کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں