شہر اولیاء میں عجائب گھر کا منصوبہ التوا کا شکار،لاگت میں2کروڑ روپے اضافہ

شہر اولیاء میں عجائب گھر کا منصوبہ التوا کا شکار،لاگت میں2کروڑ روپے اضافہ

ملتان( زینب گردیزی سے )شہر اولیا ئمیں زیر تعمیر عجائب گھر کا منصوبہ تاحال مکمل نہ ہو سکا، عجائب گھر پر سست روی سے کام کی وجہ سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ ۔

، 8 کروڑ 60 لاکھ روپے کا منصوبہ 10 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل ہونے کا امکان ہے ، بار بار فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کام رکنے سے عجائب گھر کی عمارت کی تعمیر مقررہ وقت میں مکمل نہ ہونے کا امکان ہے ، تفصیلات کے مطابق شہر اولیاء کی ہزاروں سال پرانی تاریخ اور نوادرات کو محفوظ کرنے کے لئے شہر اولیا میں عجائب گھر کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا ، حضرت بہا ئوالدین زکریا ملتانی کے دربارسے ملحقہ محکمہ آثار قدیمہ کے دفتر کے ساتھ ہی 10 کنال پر میوزیم تیار کیا جا رہا ہے ، میوزیم کی سکیم کو 2021 کے بجٹ میں مختص کیا گیا جو کہ جون 2023 میں مکمل ہونا تھا، جس کی عمارت پر 8 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ ہونے تھے جبکہ یہ منصوبہ جون 2023 میں پایہ تکمیل کو پہنچنا تھا ، تاہم پنجاب حکومت کی تبدیلی اور فنڈز کی فراہمی میں تعطل کی وجہ سے اس منصوبے پر انتہائی سست روی سے کام جاری ہے اور یہ منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل نہ ہوسکا اور ڈیڈ لائن بھی 2 مرتبہ آگے کی گئی۔محکمہ آثار قدیمہ حکام کے مطابق میٹریل مہنگا ہونے کی وجہ سے اس منصوبے کی لاگت میں تقریبا ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے کے اضافے کا بھی امکان ہے ، میوزیم کے اندر بنائے جانے والے شوکیس ، الماریاں اور دیگر کے لئے ٹینڈر بھی کئے گئے تھے تاہم مارکیٹ ریٹ سے کم ہونے کے باعث ٹینڈر میں کسی ٹھیکیدار نے دلچسپی کا اظہار نہیں کیا، محکمہ بلڈنگ کے زیر اہتمام میوزیم کی تعمیر آخری مراحل میں داخل پہلے جبکہ میوزیم کے اندرونی حصے میں کام تاحال شروع نہیں ہو سکا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں