2خواتین سے زیادتی، پولیس نے مقدمات درج کرلئے

2خواتین سے زیادتی، پولیس  نے مقدمات درج کرلئے

ملتان(کرائم رپورٹر )خواتین سے زیادتی کی کوشش کے مختلف واقعات پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔

سٹی شجاع آباد پولیس کو کلثوم گل نے بتایا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دیکر نازیبا ویڈیو بنالی اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اس کے دونامعلوم ساتھی پہرہ دیتے تھے جبکہ راجہ رام پولیس کو غلام یاسین نے بتایا کہ ملزم شفقت شبیر نے میری بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں