لڑائی جھگڑے کے واقعات میں اضافہ، متعدد افراد پر مقدمات

لڑائی جھگڑے کے واقعات میں اضافہ، متعدد افراد پر مقدمات

ملتان( کرائم رپورٹر ) پولیس نے لڑائی جھگڑوں کے واقعات کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔شاہ شمس پولیس کو مریم بی بی نے بتایا کہ ملزم دانیال ،عمیر وغیرہ نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔

 دریں اثنا قطب پور پولیس کو سعدیہ بی بی نے بتایا کہ ملزم شعیب نے مجھے مارا پیٹا ،جلیل آباد پولیس کو روبینہ بی بی ،شمیم اختر نے بتایا کہ ملزموں نے تشدد کیا ،لوہاری گیٹ پولیس کو شمس نے بتایا کہ ملزم کاشف نے میرے خاوند کو سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیں اور گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ،دولت گیٹ پولیس کو مسکان بی بی نے بتایا کہ ملزم شہریار میرا سابق خاوند جس نے مجھ سے گالم گلوچ کرتے ہوئے جھگڑا کیا ،صدر پولیس کو صفیہ بی بی نے بتایا کہ ملزم نعمان میری بیٹی کا خاوند ہے جس نے بیٹی کو تھپڑ مارے اور دھکے دیتے ہوئے کپڑے پھاڑ دیئے ،وومن پولیس کو فرخندہ جمیل نے بتایاکہ ملزم علی رضا جو میرا بیٹا ہے جو مجھے آئے روز مارپیٹ کرتے ہوئے گالم گلوچ کرتا رہتا تھا جس نے مجھے غلیظ گالیاں دیتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا ،بی زیڈ پولیس کو شہناز بی بی نے بتایا کہ ملزم چاند ،عمر وغیرہ نے سیدھے فائر مارے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں