میلسی میں سستا ریڑھی بازار قائم ، ڈپٹی کمشنر کا دورہ

میلسی میں سستا ریڑھی بازار قائم ، ڈپٹی کمشنر کا دورہ

میلسی (نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت میلسی میں سستا ریڑھی بازار قائم کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے میلسی سستا ریڑھی بازار کا دورہ کیا اور سبزیوں،پھلوں دیگر اشیاء کی قیمتوں و معیار کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ سستا ریڑھی بازار میں سبزیوں،پھلوں اور دیگر غذائی اشیاء عام مارکیٹ کی نسبت کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔سستا ریڑھی بازار قائم کرنے کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔اس لئے شہری سستا ریڑھی بازار سے مستفید ہوں ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے تحصیل ہسپتال کا دورہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں