سگریٹ مہنگے ، نوجوان ،بچے نسوار کی لت میں مبتلا ہونے لگے

سگریٹ مہنگے ، نوجوان ،بچے نسوار کی لت میں مبتلا ہونے لگے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)سگریٹ مہنگے ہونے کے باعث نسوار کا نشہ عام ہونے لگا، نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کمسن بچے بھی نسوار کی لت میں مبتلا ہونے لگے ۔

جس کے استعمال سے متعدد بچے اور نوجوان منہ کے موذی امراض کا شکار ہونے لگے ، شہریوں میں یوسف، محمد علی، محمد مرتضیٰ، محمد حنیف، محمد شاہد ودیگر نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سگریٹ مہنگے ہونے کے باعث نوجوانوں میں نسوارکا نشہ تیزی سے پھیلنے لگا ہے ، اب تو کمسن بچے بھی اس لت میں مبتلا ہورہے ہیں۔ نسوار کے استعمال سے نوجوان نسل منہ کے موذی امراض کینسر سمیت معدے کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، کمشنر ملتان ڈپٹی کمشنر خانیوال سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کمسن بچوں کو نسوار بیڑی سگریٹ، گٹکا وغیرہ فروخت کرنے والے دکانداروں کو پابند بنایا جائے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو نسوار، بیڑی، گٹکا فروخت نہ کیا جائے ، فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ سگریٹ کے بعد نسوار، بیڑی اور گٹکے سے بچے محفوظ رہ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں