ملاوٹ مافیا کیخلاف گھیراتنگ،فوڈپوائنٹس پرچھاپے،بھاری جرمانے

ملاوٹ مافیا کیخلاف گھیراتنگ،فوڈپوائنٹس پرچھاپے،بھاری جرمانے

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ زبیر احمد اعجاز کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں بیرون رشید شاہ بازار مہروی روڈ اور ریواڑی محلہ میں 2 سنیکس یونٹس کو خوراک کی تیاری میں۔ ناقابل سراغ اور کھلے اجزاء کی ملاوٹ کرنے ، صفائی کے ناقص انتظامات پر 32ہزار روپے ، شمس آباد کالونی میں بیکری کو آلودہ سانچوں میں خوراک کی تیاری، حشرات کی بھرمار پر 25ہزار، ایم 4 موٹر وے انٹرچینج وہاڑی روڈ پر ٹک شاپ کو ایکسپائری جوس فروخت کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح نیو سنٹرل جیل کے قریب مصالحہ چکی کو ہلدی پاؤڈر میں رنگ کی ملاوٹ پائے جانے پر 30 ہزار جبکہ گلگشت کالونی میں 2 معروف ریسٹورنٹس کو کچن ایریا میں ایکسپائرڈ برگر پائے جانے ، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر مجموعی طور پر 60ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔ اس کے علاوہ 8 کسی کبیروالا میں بیوریجز پلانٹ کو پلپ ،کنٹینز کی صفائی نہ ہونے ، کنٹینرز کے گرد حشرات کی بھرمار ہونے پر 40 ہزار روپے جبکہ خواجہ غریب نواز روڈ پر بیکری کو گندے فریزر میں خوراک کی سٹوریج پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید اڈہ گگو منڈی لاہور روڈ پر فیٹ اینڈ آئل فیکٹری کا سیمپل فیل ہونے ، نامکمل لیبلنگ ہونے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں