مکوآنہ میں کم وزن روٹی مقررہ قیمت سے زیادہ میں بکنے لگی

 مکوآنہ میں کم وزن روٹی مقررہ قیمت سے زیادہ میں بکنے لگی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے اسسٹنٹ کمشنر کے فیلڈ میں نہ نکلنے کی وجہ سے مکوآنہ میں کم وزن کی روٹی زائد قیمت پر فروخت ہورہی ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے روٹی کی قیمت کم کروانے اور وزن پورا کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر بھی متحرک ہوگئے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عملدرآمد کروانے کی سختی سے ہدایت کی گئی لیکن اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو کسی خاطر میں نہ لائے تحصیل جڑانوالہ کے علاقے مکوآنہ میں 70 سے 72 گرام وزن کی روٹی 15 روپے فروخت کی جارہی ہے جبکہ روٹی کا وزن کم از کم 100 گرام مقرر کیا گیا ہے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں