ڈپٹی کمشنر کی شہیدلیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت کے گھر جا کر فاتحہ خوانی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنرکیپٹن ر ندیم ناصر اور سی پی او کامران عادل نے شہیدلیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت کے گھرچک 3 ج ب جاکرفاتحہ خوانی کی اورشہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔۔۔
انہوں نے پسماندگان سے ملاقات کی اور شہیدلیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت کی بہادری وجرات کو سلام پیش کیا دونوں افسروں نے شہید کی قبرپر گلدستہ رکھا اور کہا کہ شہید نے فرض کی راہ میں شہادت کا اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے شہید پاکستان کا فخر ہیں ۔