ہیلتھ سنٹر مکوآنہ میں کنواں زیر زمین آلودگی کا سبب بننے لگا

ہیلتھ سنٹر مکوآنہ میں کنواں زیر زمین آلودگی کا سبب بننے لگا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)شہریوں کو بیماریوں سے بچانے والے خود ہی بیماریاں بانٹنے لگے رورل ہیلتھ سنٹر مکوآنہ میں سیوریج کے پانی کے لیے بنایا گیا کنواں موٹر خراب ہونے سے زیر زمین پانی کی آلودگی کا سبب بن رہا ہے۔۔۔

کنوئیں میں جمع پانی کی نکاسی نہ ہونے سے مچھر کی افزائش بھی ہورہی ہے ۔محکمہ صحت محکمہ ماحولیات اور پی ایچ ایف ایم سی کی غفلت کے باعث رورل ہیلتھ سنٹر مکوآنہ بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہا ہے رورل ہیلتھ سنٹر میں سیوریج سسٹم سے آنے والے پانی کی نکاسی کے لیے پائپ لائن کو کسی نالی یا سیوریج لائن سے لنک نہیں کیا گیا اس مقصد کیلئے ہسپتال کے اندر ہی ایک کنواں بنایا گیا ہے اور اس کنویں سے موٹر کے ذریعے پانی نکال کر ضائع کیا جاتا تھا لیکن عرصہ دراز سے اس کنویں کو لگائی جانے والی موٹر خراب ہے جس کی وجہ سے پانی نہیں نکالا جارہا اور کنویں میں جمع ہونے والا گندا پانی زیر زمین جذب ہوکر زمینی پانی کو بھی آلودہ کررہا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس پانی میں مچھر کی افزائش نسل بھی ہورہی ہے ڈینگی سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے اس ہسپتال میں سرویلنس بھی نہیں کروائی جاتی اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر سے خصوصی توجہ کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں