چنیوٹ: لائیو سٹاک کارڈ سکیم بارے آگاہی بیٹھک کا انعقاد

چنیوٹ: لائیو سٹاک کارڈ سکیم بارے آگاہی بیٹھک کا انعقاد

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر کی زیر صدارت ضلع چنیوٹ میں وزیراعلی ٰپنجاب لائیو سٹاک کارڈ سکیم بارے آگاہی بیٹھک کا انعقاد کیا گیا۔

رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ کے ڈیرے پرمنعقدہ بیٹھک میں مویشی پال حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے مویشی پال حضرات کو ان کی فلاح و بہبود کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نئی متعارف کرائی گئی سکیم لائیو سٹاک کارڈ کی اہمیت و افادیت کے ساتھ ساتھ انہیں اس سکیم میں شامل ہونے کے طریقہ کار بارے بھی بتایا انہوں نے مویشی پال حضرات کے سوالات کے جوابات بھی دیئے اور زور دیا کہ مویشی پال حضرات زیادہ سے زیادہ اس سکیم سے استفادہ کریں ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے ضلع چنیوٹ کے مختلف ویٹرنری اداروں کا بھی دورہ کیا۔وہ سول ویٹرنری ڈسپنسری 152 ج ب،سول وٹرنری ہسپتال رجوعہ سادات،سول ویٹرنری ڈسپنسری عباس نگر گئے اورعملے کی حاضری،آئوٹ ڈور ریکارڈ،ویکسی نیشن ریکارڈ،مویشی پال حضرات کی سہولت کے لئے قائم کئے گئے سہولت ڈیسک کو چیک کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں