کمالیہ :ملک شریف کے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا وائس چیئرمین بننے پر جشن

کمالیہ :ملک شریف کے  پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن  کا وائس چیئرمین بننے پر جشن

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )ملک محمد شریف کو پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا وائس چیئرمین بننے پر کمالیہ میں جشن ،مختلف علاقوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمالیہ سے تعلق رکھنے والے ملک محمد شریف کو پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا جس پر کمالیہ شہر میں پولٹری ایسوسی ایشن سے وابستہ شخصیات نے جشن منایا، ڈھول کی تھاپ پر نوجوان بھنگڑے ڈالتے رہے ۔اس موقع پر ملک محمد شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں پولٹری کا شعبہ اہم ستون ہے جو لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، پولٹری کے شعبے کو زندہ رکھنے اور اسے ترقی دینے کےلیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں