قبلہ اول کی حفاظت تمام مسلمانوں پر فرض ہے :میر واثق ،رانا خالد

قبلہ اول کی حفاظت تمام مسلمانوں  پر فرض ہے :میر واثق ،رانا خالد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سٹی ضلع خانیوال کے زیراہتمام یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پرریلی نکالی گئی،۔

 ریلی کی صدارت ضلعی صدر میر واثق اور ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کی اس موقع پر تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ، سٹی چوہدری شاہد بشیر ،چوہدری صدیق ،ارشاد گادھی، جواد نقوی ایڈووکیٹ ودیگر نے سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ضلعی صدر میر واثق وجنرل سیکرٹری نے کہا کہ قبلہ اول کی حفاظت تمام مسلمانوں پر فرض ہے قبلہ اول کے تحفظ اور آزادی کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں