سسرالیوں کاروٹھی بیوی کو منانے جانیوالے پر تشدد

سسرالیوں کاروٹھی بیوی کو منانے جانیوالے پر تشدد

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)روٹھی بیوی کو منانے کے لیے جانے والے نوجوان پر سسرال والوں کا تشدد، سالوں نے ڈنڈوں سوٹوں سے زخمی کر کے لہو لہان کر دیا۔

 تفصیل کے مطابق چک نمبر 529 ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد رمضان چھینہ کی شادی 2010 میں مختیاربی بی سے ہوئی تھی جس سے 2بچے تھے ، گھریلو ناچاقی پربیوی ناراض ہو کر والدین کے گھرپر تھی کہ گزشتہ روز رمضان چھینا بیوی کو منانے کے لیے سسرال گیا تو اس کے سالوں محمد یار، محمد افضل نے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ روک کر موٹر سائیکل سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں