تین افراد نے منکوحہ خاتون کو اغوا کرلیا

تین افراد نے منکوحہ خاتون کو اغوا کرلیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )تین افراد گھر سے منکوحہ خاتون کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر اغوا کر کے لے گئے ۔

تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ 148 ایم ایل کے رہائشی ذوالفقار نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا میں اور میری بیوی گھر کے نزدیک گھاس کاٹنے کے لیے گئے ہوئے تھے ،میری 22 سالہ بیٹی شبانہ بی بی جس کا نکاح 27/9/2024 کو کیا گیا اور رخصتی نہ ہوئی تھی وہ گھر میں اکیلی تھی کہ محمد ندیم عبدالمجید اورمحمد نوید میری بیٹی کو گھر سے زبردستی اٹھا کے موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گئے ،گھر سے ایک لاکھ روپے اور پانچ تولے طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے ۔ پولیس نے ذوالفقار کی رپورٹ پر تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں