10گرانفروش گرفتار،2لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد

10گرانفروش گرفتار،2لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ضلعی انتظامیہ نے دالوں اور چکن سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن کیا ۔

، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے بازاروں میں چھاپے مارے اور ایک روز میں 10 سے زائد گراں فروش گرفتار کرکے 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔قبل ازیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے متعدد دکانداروں کے چالان بھی کئے گئے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں تمام تاجروں کو سرکاری ریٹس کی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں ،عوام کو ریلیف دینے کیلئے ستمبر میں 85 گراں گرفتار کرکے 10 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں