شاہجمال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، گیس مستقل بند،زندگی اجیرن

شاہجمال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، گیس مستقل بند،زندگی اجیرن

مونڈکا (نامہ نگار)شاہجمال میں بجلی کی کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ، گیس مستقل طورپربند،مکینوں کی زندگی اجیرن بن گئی،کاروبارسرگرمیاں معطل ،ناشتہ تیار نہ ہو نے پر بچے بھوکے سکول جانے لگے ۔

مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ونگ پی پی 276 کے صدر رانا شہزاد احمد ببلو،ن لیگی رہنما رانا یاسین شہباز ،تاجر رہنماؤں مرید احمد ندیم ،عارف حسین خلیفہ ،رانا عامر حمید ایڈووکیٹ ،بزنس مین رانا مرسلین حبیب و دیگر نے کہا ہے کہ کئی روز سے شاہجمال اور گردو نواح میں اٹھارہ تا بیس گھنٹے بجلی جبکہ سوگیس کی شیڈول کے مطابق عدم دستیابی کے باعث کاروبار بالکل بند پڑے ہیں،مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں ، گیس مکمل بند ہونے سے مکین دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں، شیڈول کے مطابق صبح چھ تا نو بجے ،دوپہر بارہ تا تین بجے اور شام پانچ تا نو بجے تک بھی گیس فراہم نہیں کی جارہی ہے ، اگر غلطی سے آجائے تو پریشر انتہائی کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے صبح ،دو پہر ،شام کھانا بنانے میں بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں