چائلڈ پروٹیکشن بیورو 3بچوں کے ورثاء کی تلاش
ملتان (لیڈی رپورٹر )چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو ادارے میں رہائش پذیر 3 گمشدہ بچوں کے ورثاء کی تلاش ہے۔۔۔
گمشدہ بچوں کا ذہنی توازن درست نہیں اپنے بارے درست معلومات دینے سے قاصر ہیں لاوارث گمشدہ بچوں میں 12 سالہ اقبال موسیٰ اور 11 سالہ نامعلوم بچہ اور 13 سالہ نامعلوم گونگا بہرہ بچہ شامل ہیں۔ 12 سالہ اقبال موسیٰ کو تین سال سے قبل لاوارث گمشدہ پاکر سٹی تھانہ ضلع لیہ اور 11 سالہ نامعلوم گمشدہ بچے کو تقریباً ایک دو قبل پل باگڑ کبیر والا سے اور 13 سالہ نامعلوم گونگے بہرے بچے کو تقریباً ایک سال سے زائد قبل ایدھی ہوم کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا تھا۔ کوئی بھی شخص ان بچوں یا ان کی فیملی بارے جانتا ہو وہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔