دو ماہ میں 26اشتہاری گرفتار،منشات،اسلحہ برآمد
شجاع آباد(نامہ نگار)پولیس نے دو ماہ کے دوران22 منشیات فروشوں سے7 کلو چرس، 150 گرام آئس،آدھا کلو ہیروئین اور116 لٹر شراب برآمد۔۔۔
اے کیٹیگری کے آٹھ ملزموں سمیت26 اشتہاری گرفتار، قمار بازی کے پانچ اڈوں پر چھاپہ مارکر ایک لاکھ زائد کی رقم برآمد، پندرہ ملزموں سے ناجائز12 پسٹل،رائفل، دو بندقیںاور گولیاں بھی برآمد جبکہ لوکل اینڈ سپیشل لاء کے44 مقدمات درج کئے گئے۔ڈی ایس پی مہر وسیم سیال نے میڈیاسے گفتگو میںکہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔