پٹوار ی قبلہ درست کریں، کرپشن ناقابل برداشت،علی بخاری
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں سرکاری رقبہ جات اور دکانوں کی لیز پر نیلامی اور پلس پراجیکٹ،ونڈہ جات کے حوالے سے بریفنگ۔
محمد علی بخاری نے اسسٹنٹ کمشنرز کو سرکاری وصولیوں کی رفتار تیز کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ کریشن اور عوام کے کاموں میں تاخیری حربے کسی صورت برداشت نہیں کروں گا، پٹواری قبلہ درست کریں،سرپرائز وزٹ کرکے کارکردگی چیک کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کہ کہ کورٹ کیسز مینجمنٹ سسٹم کے تحت ہونے والے فیصلے بروقت اپلوڈ ہونے چاہئیں ،واگزار کرائی گئی زمینوں کو بورڈ آف ریونیو کے پورٹل پر اپلوڈ کیا جائے ،اراضی ریکارڈ سنٹرزپر سروس ڈیلوری میں بہتری نظر آنا چاہیے ۔اجلاس میں اے ڈی سی آر عبدالستار خان،اسسٹنٹ کمشنرز،لینڈ ریکارڈ اورمحکمہ مال کے افسروں نے شرکت کی۔دریں اثناڈپٹی کمشنر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس میں افسروں کو ہدایت کی کہ چاروں تحصیلوں کا دورہ کرکے صفائی اور کواڑ کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے جامع پلان مرتب کریں،شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز فراہم کرنے کیلئے صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع آپریشن پلان پر عملدرآمد کی ٹائم لائن بھی طلب کرلی۔