جہانیاں ہسپتال اورڈی ڈی ایچ او آفس کیساتھ پانی جمع

جہانیاں ہسپتال اورڈی ڈی ایچ او آفس کیساتھ پانی جمع

جہانیاں(نمائندہ دنیا)ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں میں اور ڈپٹی ڈی ایچ او جہانیاں آفس کے ساتھ جمع پانی ڈینگی کو دعوت دینے لگا۔

، انسداد ڈینگی مہم فوٹ سیشن تک محدود ہوگئی،ہسپتال میں شہری صحت یابی کے ساتھ بیماریاں لیکر جانے لگے ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، افسر معاملہ میونسپل کمیٹی کے افسروں پر ڈال کر جان چھڑانے لگے ،ڈی سی خانیوال کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا کاجارہا ہے  تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ڈینگی پر قابو پانے کے لئے میٹنگز جاری ہیں مگر کام ہوتا دیکھائی نہیں دے رہا ،ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں کے مین گیٹ او ڈپٹی ڈی ایچ او جہانیاں آفس کے ساتھ سٹرک ،گراؤنڈ،ایمرجنسی وارڈ سے ملحقہ جگہ پرجمع پانی ڈینگی کو دعوت دینے لگا، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔مریضوں کا کہناہے کہ انتظامیہ کی غفلت مچھروں کی بہتات کا سبب بن رہی ہے ، ٹی ایچ کیو کے فلڑیشن پلانٹ میں نکاسی اب کا کوئی مناسب انتظام نہیں ،پانی سے پلاٹ تالاب کا منظر پیش کررہاہے ۔وزیراعلٰی پنجاب،وزیرصحت ، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ ہے کہ مسئلہ حل کرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں