گنے کا سیزن ،شوگر ملز کو جانے والی سڑکیں تباہ
مونڈکا (نامہ نگار )کروڑوں روپے سالانہ روڈ سیس کی مد میں وصول کی گئی رقم کھوہ کھاتے شوگر ملز کو جانے والی سڑکیں تباہ ہو گئیں ، گنے کا سیزن شروع ہونے کو ہے ،کسان اتحاد مظفر گڑھ کا احتجاج فی الفور روڈوں کی مرمت کا مطالبہ ۔
کسان اتحاد مظفر گڑھ کی ایگزیکٹو باڈی کے ارکان حاجی ملک محمد فاروق ابڑیند،سید اصغر شاہ کہیری،حاجی میاں محمد اسماعیل نوناری اور ملک محمد اقبال ابڑیند و دیگر گنے کے کاشتکار کسانوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گنا کریشنگ کا سیزن شروع ہونے کو ہے شوگر ملز اسی طرح خان گڑھ براستہ چوک مہر پور روڈ باالکل تباہ ناقابل استعمال اور بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں جس سے بار برداری میں استعمال ہونے والی مشینری کو کروڑوں کے نقصان کا ندیشہ ہے سالہا سال سے کروڑوں روہے فی سیزن روڈ سیس کی مد میں وصول ہونے والی رقم کو خرچ کر کے روڈوں کی خراب حالت سدھارنے کی تکلیف گوارا نہیں کی جارہی جس سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے ماضی میں سیزن سے قبل روڈوں کی عارضی لیپا پوتی کی جاتی رہی ہے امسال روڈوں کو استعمال کے قابل بنانے کی بجائے ضلعی انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کیا ہے جس پر انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے فی الفور سڑکوں کی مرمت شروع کرنے کا مطالبہ کیا ھے ۔