نوجوان کھیلوں کیساتھ ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دیں، عمرانہ توقیر

نوجوان کھیلوں کیساتھ ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دیں، عمرانہ توقیر

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کھلاڑیوں کو بڑھ چڑھ کر کھیل کے میدان میں حصہ لینا چاہیے کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں یہ بات عمرانہ توقیر ڈی سی وہاڑی نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج وہاڑی کے تائیکوانڈو کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو کے موقع پر کہی ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھرپور توجہ دینی چاہیے ،وہاڑی کی مٹی بڑی زرخیز ہے ،یہاں سے نامور کھلاڑی پیدا ہوئے ۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس دکھا کر مہمان گرامی سے خوب داد وصول کی ۔وہاڑی کے سینئر تائیکوانڈو ماسٹر شہزاد بھٹی نے بتایا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سطح پر وہاڑی کا نام روشن کیا ہے اور ہم 17 نومبر کو ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں تائیکوانڈو کا ایک خوبصورت ایونٹ منعقد کروا رہے ہیں جس میں صوبہ بھرسے گرلز اور بوائز کھلاڑی شرکت کریں گے ،اس موقع پر عاصم بھٹی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تائیکوانڈو کھیل سے کھلاڑیوں میں خود اعتمادی اور محنت کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ،کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں