ہیلتھ مرکز قادر آباد، خاتون معالج کی مریض سے مبینہ بدسلوکی
وہاڑی (نمائندہ خصوصی )بنیادی مرکز صحت قادرآباد کی خاتون معالج کی مبینہ بدسلوکی متاثرہ شخص کی معالج ثانیہ کے خلاف چیف آفیسر صحت کو درخواست دیتے ہوئے داد رسی اور محکمانہ کارروائی کی اپیل۔
اپنی جمع کرائی گئی تحریری درخواست ڈائری نمبر 5637 کے مطابق متاثرہ شخص محمد سادات نے موقف اپنایا کہ اسے ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کی شکایات ہیں ،طبیعت بگڑنے پر وہ بنیادی مرکز صحت قادر آباد گیا جہاں موجود معالج ثانیہ نے علاج معالجے سے پہلے ایمرجنسی شکایت کے باوجود شناختی کارڈ طلب کیا جس پر مریض نے اپنا شناختی کارڈ نمبر پیش کیا جومسترد کر دیا اور بنیادی مرکز صحت سے چلے جانے کا کہا ،جب متاثرہ مریض ثانیہ کی شرط علاج کے مطابق شناختی کارڈ لایا۔ اور اسے ان کی ٹیبل پر رکھا تب بھی وہ مریض کی بگڑتی ہوئی حالت پر فوری علاج کے بجائے سیخ پا ہوگئیں ۔ مریض کو نجی کلینک سے ایمرجنسی علاج کرانا پڑا ۔ سی او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے موقف میں بتایا کہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے ، جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔